افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 455 طالبان ہلاک، 232 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 455 طالبان ہلاک اور 232 زخمی ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1422060503036223490?s=19

وزارتِ دفاع کے مطابق افغان فورسز نے ننگرہار، پکتیا، پکتیکا، لوگر، قندھار، ہرات، فاریاب میں آپریشن کیے۔
افغان فورسز نے جوزجان، بلخ، سمنگان، ہلمند، تخار، قندوز، بغلان، کاپیسا میں بھی آپریشن کئے۔

طالبان کو شہر سے دور رکھنے کے لیے افغان سکیورٹی فورسز بڑی حد تک فضائی حملوں پر منحصر ہیں جس کی وجہ سے گھنی آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کے نشانہ بننے کا خطرہ ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے ہی طالبان نے افغانستان کے زیادہ آبادی والے دیہی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔ البتہ گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

طالبان نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اہم سرحدی مقامات پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں