واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔
نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے ہوگا۔
امریکی فنڈڈ پراجیکٹس غیر ملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو امریکی ایجنسیوں، سینئر امریکی حکام، غیر میڈیا آؤٹ لیٹس سے ریفر کرانا ضروری ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ خارجہ نے افغان مہاجرین پروگرام کی رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا۔
امریکا افغان مترجموں، ان کے اہل خانہ کو اسپیشل امیگریشن پروگرام کے تحت ویزے دے رہا ہے، افغانستان سے 2 ہزار ایس آئی وی درخواستیں منظوری کے حتمی مراحل میں ہیں۔