وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے وادی گلوان میں بھارتی فورسز کے ساتھ لڑائی کی ایک اور ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے وادی گلوان تنازع کے دوران بھارتی فورسز کی پٹائی کی ایک اور ویڈیو جاری کردی ہے، یہ ویڈیو جاری کرنے کا مقصد مرنے والے ایک فوجی کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق،”چین ہونگ جن” نامی فوجی حملہ آور بھارتی فوج سے ساتھیوں کو بچانے کے لئے خود سامنے آیا۔

ویڈیو میں بھارتی فوج کو لاٹھیاں اٹھائے چین کی فوج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 15 جون 2020ء کو بھارتی فوجی وادی گلوان میں لائن آف ایکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر لڑائی کا آغاز ہو گیا، اس دوران چین کے چار جبکہ بھارت کے بیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں