جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کی 76ویں یادگاری تقریب

ہیروشیما (ڈیلی اردو) جاپان میں امریکا کے جوہری حملوں کی 76 ویں سالگرہ کے موقع ہیروشیما میں تقریب منعقد کی گئی۔

جاپان کے شہر ہیروشیما کے پیس میموریل پارک میں ہونے والی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، جاپان کے وزیراعظم سوگا نے جوہری بم حملے میں مارے جانے والوں کی یاد گار پر پھول چڑھائے، انہوں نے خطاب میں کہا کہ جاپان دنیا کو جوہری ہتھیاریوں سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن رہے گا۔

یاد رہے کہ جنگ عظیم دوم کے دوران 6 اگست 1945 کو امریکہ نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد مارے گئے تھے جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں شہر کی 30 فیصد آبادی صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی، شہر میں لاشوں کا ڈھیر تھا۔

امریکہ نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ 3 دن بعد 9 اگست کو ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرا دیا جہاں 40 ہزار افراد فوری طور پر موت کا شکار ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں