کابل (ڈیلی اردو) افغان حکام نے 17 صوبوں میں کیے جانے والے آپریشنز میں 400 سے زائد طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے، تازہ ترین کارروائیاں ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیا، خوست، قندھار، زابل میں کی گئیں۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1423512950745206792?s=19
افغان حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے ہرات، جوزجان، بلخ، سمنگان، فاریاب اور سرائے پل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان فورسز نے ہلمند، تخار، بغلان اور کاپیسا میں بھی کارروائیاں کیں۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1423588394110791691?s=19
افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 406 طالبان ہلاک اور 209 زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1423532072463970304?s=19