یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل نے عمان کے ساحل میں تیل لے جانے والے بحری جہاز پر حملے کے بعد ایران پر حملے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران کو خبردار کیا کہ اسرائیلی ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
With tensions high, Defence Minister Benny Gantz says Israel is ready to strike Iran https://t.co/DfhV7VdAMR pic.twitter.com/s6LFgY4z2Y
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 5, 2021
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان عمان کے ساحل میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کےبعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک برطانوی اور ایک رومانیہ کا شہری ہلاک ہوا۔
امریکا اور برطانیہ پہلے ہی اس حملے کا الزام ایران پر عائد کرچکے ہیں تاہم ایران کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ آئل ٹینکر پر حملے کے بعد کیا اسرائیل ایران پر حملے کے لیے تیار ہے؟ اس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے ہاں میں جواب دیا۔
ایران کا ردِ عمل
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکی انتہائی بدتر رویہ ہے جسے مغرب کی اندھی حمایت حاصل ہے۔
In another brazen violation of Int'l law, Israeli regime now blatantly threatens #Iran with military action.
Such malign behavior stems from blind Western support.
We state this clearly: ANY foolish act against Iran will be met with a DECISIVE response.
Don't test us.
— Saeed Khatibzadeh | سعید خطیبزاده (@SKhatibzadeh) August 5, 2021
ترجمان نے اسرائیل کو بھی خبردار کیا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایران کے خلاف کوئی بھی احمقانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مت آزمائیں۔