18

برطانیہ افغان صحافیوں کو سیاسی پناہ فراہم کرے گا، وزیر خارجہ

لندن (ڈیلی اردو/این این آئی) برطانیہ نے افغان صحافیوں کو سیاسی پناہ فراہم کرنے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بتایا کہ ان تمام افغان صحافیوں کو برطانیہ میں پناہ دی جا سکتی ہے، جنہوں نے برطانوی تشریاتی اداروں کے ساتھ کام کیا اور اب اسی سبب ان کے جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے البتہ واضح کیا کہ کڑی جانچ کے بعد مخصوص کیسز میں پناہ دی جا سکے گی۔ ڈومینک راب نے ملکی نشریاتی اداروں کے ایک کھلے خط کے رد عمل میں یہ اعلان کیا۔ قبل ازیں اسی ہفتے برطانیہ کے تمام بڑے اخبارات اور نشریاتی ادروں نے ایک کھلے خط میں حکومت پر زور دیا تھا کہ افغانستان میں ذرائع ابلاغ کے شعبے سے منسلک افراد کو پناہ فراہم کی جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں