14

ایف آئی اے نے سینئر صحافی عامر میر اور سید عمران شفقت کو گرفتار کرلیا

لاہور (ڈیلی اردو) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے سینئر صحافی عامر میراور یوٹیوب وی لاگر سید عمران شفقت کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر میر کے خلاف اپنے یوٹیوب چینل پر ریاستی اداروں کی کردار کشی کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے پہلے عامر میر کے یوٹیوب کے چینل پر موجود مواد کا جائزہ لیا اور پھر گرفتار کیا۔ عامر میر کو سائبر کرائم سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی عامر میر آج کل اپنا ویب چینل گوگلی نیوز چلاتے ہیں۔

سنیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے بھائی عامر میر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ایف آئی اہلکاروں نے چھین لیا اور ان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

حامد میر کے مطابق ان کو بھائی کے بارے میں پانچ گھنٹے بعد اطلاع دی گئی۔

سید عمران شفقت پیشے کے لحاظ سے ولاگر ہیں اور اس سے پہلے مختلف نیوز چینلز کے لیے کورٹ رپورٹنگ کرچکے ہیں۔

دو سال پہلے انھوں نے بول ٹی وی سے استعفی دینے کے بعد یوٹیوب پر ‘ٹیلنگز وِدھ عمران شفقت’ کے نام سے اپنا ولاگ شروع کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں