افغانستان: بدخشاں کا صدر مقام فیض آباد پر طالبان کا حملہ ناکام، 35 دہشت گرد ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے صدر مقام فیض آباد پر طالبان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے جس میں طالبان کے درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کی جانب سے اتوار کے روز میڈیا کو بھیجے گئے بیان کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے فیض آباد شہر پر 4 اطراف سے حملہ کیا لیکن انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 35 لاشیں اور 25 دیگر زخمیوں کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی ایک اور مسلح جھڑپ میں چند مزید طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

طالبان نے فیض آباد میں صورتحال پر تاحال بیان جاری نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں