ریاض (ڈیلی اردو) عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے 2 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔