افغان آرمی چیف ولی احمد زئی عہدے سے برطرف، ہیبت اللہ نئے سپہ سالار مقرر

کابل (ڈیلی اردو/این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا ہے۔

افغانستان میں جنگ کا بازار گرم ہے، افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے 9ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا۔ قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار شہر کے کچھ حصوں پر بھی طالبان قابض ہو چکے ہیں، صوبے قندھار کے 17 اضلاع سے 30 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ پناہ گزین خیموں اور کھلی جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔

صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے، انہوں نے افغان فوج کی مختلف محاذوں سے پسپائی کے سبب آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں