راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے نظام کےتکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو تصدیق بھی ایک مقصد تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اور انجینئرز بھی تجربے کے وقت موجود تھے۔
کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار کو سراہا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا اور دیگر سروسز چیفس نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔