ہرات میں جنگجو کمانڈر اسماعیل خان نے ہتھیار ڈال دیے، افغان طالبان

ہرات (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، ہرات ایک جنگجو کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان صوبے ہرات میں جنگجو کمانڈر اسماعیل خان نے ہتھیار ڈال دیئے، جبکہ ہرات کے گورنر عبدالصبور قانع نے بھی سرنڈر کردیا ہے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہرات میں این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ حسیب صدیقی نے بھی ہتھیار ڈال دیئے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ کے سیکریٹری عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 2 ہیلی کاپٹر بھی تحویل میں لے لیے۔

افغان جنگجو تور اسماعیل خان کی طالبان کے ساتھ ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ہمسایہ ممالک بحران کے پیش نظر اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔ اس طرح طالبان کو افغانستان کے 34 میں سے 18صوبوں کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں