برسلز (ڈیلی اردو) نیٹو سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں نیٹو مشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال تشویشناک ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ افغانستان میں جاری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
#NATO Allies met to consult on the situation in #Afghanistan. Our aim remains to support the Afghan government & security forces. We maintain our diplomatic presence in Kabul & the security of our personnel is paramount. https://t.co/dcaQV5CZLO
— Jens Stoltenberg (@jensstoltenberg) August 13, 2021
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو مشن افغانستان میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ نیٹو افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔
سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ طالبان کو سمجھنا چاہیے ان کا اقتدار پر قبضہ عالمی قوتوں کو ناقابل قبول ہوگا۔ طالبان افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں۔ طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔