کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان 20 برس بعد دوبارہ افغانستان پر قابض ہوگئے ہیں اور صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
رواں برس مئی سے افغانستان کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آئی جب امریکا کی سربراہی میں افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور رواں مہینے کے اختتام سے قبل انخلا مکمل ہوجائے گا۔
جس کے پیشِ نظر طالبان کی جانب سے پہلے اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا گیا اور پھر برق رفتاری سے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرتے چلے گئے۔
دوسری جانب شہریوں اس خوف کے پیشِ نظر کہ طالبان دوبارہ جابرانہ نظام مسلط کردیں گے جس میں خواتین کے حقوق سلب ہوں گے، ملک چھوڑنے کی کوششیں کررہے ہیں۔