جلال آباد: افغان قومی پرچم کے حامی 3 مظاہرین طالبان کی فائرنگ سے ہلاک، متعدد زخمی

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان کے شہر جلال آباد سے خبر سامنے آئی ہے کہ افغانستان کا پرچم لگانے پر مصر مجمعے پر طالبان جنگجوؤں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو عینی شاہدین اور ایک سابق پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی لوگ شہر کے ایک چوراہے پر قومی پرچم لگانا چاہ رہے تھے۔

افغانستان میں موجودہ قومی پرچم کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں احتجاج کرنے والے افراد موجودہ پرچم کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں حکومت سنبھالتے ہی طالبان نے ایک تفریحی پارک میں بُت نصب ہونے کے سبب امیوزمنٹ پارک کو نذر آتش کر دیا۔

طالبان تقریباً پورے افغانستان میں قبضہ کرنے کے بعد اپنے اقتدار کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں