راولپنڈی: مدرسے میں مفتی کی طالبہ سے زیادتی، گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسہ طوبیٰ ضیاء البنات کے استاد مفتی شاہنواز احمد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

والدہ نے مزید بتایا کہ مفتی شاہنواز احمد نے بیٹی کو اسلحہ دیکھا کر دھمکیاں دیتا رہا ہے کہ میں تمہیں قتل کر دونگا اور میرے پاس بم بنانے والا سامان موجود ہے جس سے میں تمہارے گھر کو دھماکے سے اڑا دونگا۔

تھانہ پیر ودھائی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں