امریکی عسکری اتحاد نے شام کی فضا میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا

دمشق (ڈیلی اردو) امریکی عسکری اتحاد نے شامی فضا میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ بغیرپائلٹ جہاز ہفتے کے روز اس وقت تباہ کیا گیا، جب اس سے خطرہ محسوس کیا گیا۔

امریکی قیادت میں عسکری اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اتحادی طیارے نے اس ڈرون کو فضائی معرکے میں تباہ کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ اسے شام اور عراق میں ڈرون طیاروں کے ذریعے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔

اس سے قبل امریکی فوجیوں اور امریکی سفارت کاروں کو تین ڈرون راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں