مقبوضہ غرب اردن: اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا ہلاک

غرب اردن (ڈیلی اردو) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی دفاعی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس ہلاکت کا تذکرہ کیے بغیر کہا ہے کہ نابلوس کے نزدیک واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

ادھر گزشتہ روز غزہ پٹی سے بارود سے بھرے غباروں کے حملے کیے جانے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں کارروائی کی۔

دریں اثنا غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر تازہ جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں، جن میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں