طرابلس (ڈیلی اردو/شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ تقریباً400 غیر قانونی مہاجرین کو بچا کر لیبیا واپس پہنچا دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ گزشتہ رات تقریباً 400 افراد کو لیبیا واپس بھیجا گیا جن میں 28 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
????Last night, some 400 persons were returned to Libya including 28 women and 4 children. Disembarkations took place at the Tripoli Naval Base and Azzawiya Oil Refinery. The majority were Sudanese, Eritrean and Ethiopian. UNHCR and IRC provided urgent assistance to all survivors. pic.twitter.com/BqA0lrEGBj
— UNHCR Libya (@UNHCRLibya) August 24, 2021
ان افراد کو ٹریپولی کے بحری اڈے اور ازویہ آئل ریفائنری میں اتار دیا گیا۔ ان میں سے اکثریت سوڈانی، اریٹیرین اور ایتھوپیا کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے زندہ بچ جانے والے تمام افراد کو فوری امداد فراہم کی۔
لیبیا 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے عدم تحفظ اور انتشار کا شکار ہے اور اس کے بعد سے شمالی افریقہ کا یہ ملک بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کے خواہشمند غیرقانونی تارکین وطن کیلئے روانگی کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق 2021 میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن افراد کو وسطی بحیرہ روم کے راستے پر لیبیا کے ساحل سے دور سمندر سے بچایا گیا جبکہ سینکڑوں دیگر ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔