کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) طالبان نے کہا ہے کہ اُنھوں نے افغان شہریوں پر ڈالر اور مقامی نوادرات باہر منتقل کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
افغان اسلامک پریس سے بات کرتے ہوئے ایک طالبان ترجمان نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان پر عالمی سطح پر مالیاتی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
افغانستان کے مرکزی بینک کے پاس کوئی نو ارب ڈالر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ہیں جن کی اکثریت امریکہ میں ہے۔
مگر امریکہ نے یہ اثاثے منجمد کر رکھے ہیں چنانچہ انھیں استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔
اس کے علاوہ عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی افغانستان کے لیے اپنے قرض اور اپنی امداد بھی معطل کر دی ہے۔