14

نور اسلام داوڑ: یوتھ آف وزیرستان کے بانی کی ‘ٹارگٹ کلنگ’

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے معروف سماجی کارکن اور یوتھ آف وزیرستان کے بانی اور صدر نور اسلام داوڑ کو ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

یہ واقعہ جمعہ کو شام چھ بجے کے قریب میرعلی بازار کے قریب حسوخیل کے علاقے اینذر آباد میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق نور اسلام داوڑ کو اس وقت ناملعوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا جب وہ میرعلی بازار سے اپنے گاؤں ملاگان جا رہے تھے کہ حسوخیل کے علاقے اینذر آباد میں ایک فیلڈر گاڑی اور ایک موٹرسائیکل سے مسلح افراد نے ان پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نور اسلام داوڑ کو متعدد گولیاں لگی تھیں، واردات کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ نور اسلام داوڑ کو شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا جہان وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یوتھ آف وزیرستان کے رہنماؤں نے نور اسلام کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نور اسلام کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 25 جولائی کو بھی شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم افراد نے کرکٹ کے مقامی مایہ ناز کھلاڑی واجد کو قتل کر دیا تھا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں