بغداد (ڈیلی اردو) عراقی سیکیورٹی ذرائع نے جمعہ کی رات کو بتایا کہ کویت کے ساتھ صحرائی سرحدی علاقے کے قریب ایک امریکی فوجی اڈے پر تین “کاتیوشا” راکٹ داغے گئے۔ یہ راکٹ سفوان کے علاقے میں الرفیعہ میں گرے۔ کویت کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ کویت کی سرحد کے اندر کوئی راکٹ نہیں گرا ہے۔
عاجل | وسائل إعلام عراقية: 3 صواريخ كاتيوشا سقطت على منفذ جريشان العراقي على حدود #الكويت
• الصواريخ انطلقت من أراض عراقية واستهدفت المنفذ الذي تستخدمه قوات أمريكية#العراق— الجزيرة مباشر الآن (@ajmurgent) August 27, 2021
عراقی ذرائع نے بتایا کہ بصرہ گورنری کے سفوان علاقے میں دھماکے سنے گئے جہاں یہ بندرگاہ واقع ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کویت کے ساتھ جریشان بارڈر کراسنگ پر امریکی فوجی اڈے کے آس پاس کے علاقے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ تیسرا راکٹ جریشان بندرگاہ پر واقع امریکی فوجی اڈے کو پار کر گیا۔ ادھر کویت کے چیف آف اسٹاف نے عراق کے ساتھ سرحد پار سے 3 راکٹ حملوں سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
Kuwait army has denied reports claiming that three rockets have crossed the Kuwaiti northern border towards a US army base Saturday morning. Earlier reports had indicated that three rockets were fired in Iraq towards a US base near the border with Kuwait. pic.twitter.com/nTB4ljBPsY
— KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) August 28, 2021
عراق میں ڈائریکٹوریٹ آف انرجی پولیس نے گذشتہ جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اسے بصرہ میں ایک برقی اسٹیشن کے قریب داغے جانے کے لیے متعدد راکٹ ملے ہیں۔
عراق میں امریکی سفارت خانے اور امریکی افواج کے ٹھکانوں پر بار بار حملے ہوتے رہتے ہیں۔ واشنگٹن الزام عائد کرتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے عراقی حزب اللہ بریگیڈ اور ایران کے دوسرے حمایت یافتہ گروپ ملوث ہیں۔