کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا خیز مواد سے لدی ہوئی ایک گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں ممکنہ شہری ہلاکتوں کی واشنگٹن حکومت کی طرف سے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس ڈرون حملے میں ایک ہی افغان خاندان کے نو ارکان مارے گئے۔
اس حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے کہا گہا تھا کہ اس حملے سے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی طرف سے کابل کے ہوائی اڈے پر ایک نئے خونریز حملے کا شدید خطرہ ٹل گیا تھا۔
امریکا افغانستان میں موجود اپنے آخری فوجی بھی کل منگل کے روز نکال لے گا۔ اس کے ساتھ ہی تحفظ کے ضرورت مند افغان باشندوں کے کابل سے فضائی انخلا کا عمل بھی روک دیا جائے گا۔