12

طالبان نے لوک فنکار کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے بغلان میں مشہور لوک فنکار فواد اندرابی کو طالبان جنگجوؤں نے دو روز قبل ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے مطابق طالبان نے بغلان کے ضلع اندراب میں لوک گلوکار اور موسیقار فواد اندرابی کے سر پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

لوک فنکار کے بیٹے جواد اندرابی نے ’’اے پی‘‘ کو بتایا کہ طالبان پہلے ہمارے گھر آئے اور مکمل تلاشی لی۔ گھر میں اسلحہ نہیں آلات موسیقی تھے۔ اس کے بعد طالبان نے میرے والد کے ساتھ چائے پی اور پھر میرے بے گناہ اور معصوم والد کے سر میں گولی مار کر چلے گئے۔

https://twitter.com/AsvakaNews/status/1431676210623311872?s=19

جواد اندرابی نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد خون ناحق پر طالبان کی عدالت سے رجوع کریں گے اور مقامی طالبان کے ایک کونسل ممبر نے والد کے قاتل کو سزا دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے جب ’’اے پی‘‘ نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعے کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ داروں کو سزا بھی دی جائے گی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگنس کالامارڈ اور اقوام متحدہ کی ثقافتی حقوق کی خصوصی نمائندہ کریمہ بینونے سمیت متعدد صارفین نے سوشل میڈیا فواد اندرابی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے قندھار کے مقامی کامیڈین اور ٹک ٹاکر نذر محمد المعروف خاشہ زوان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گھر سے گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں