13

صوابی: معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ مسجد کے اندر قتل

صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مسجد کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ ہلاک جبکہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کفایت شاہ باچہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بچہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں