اسلام آباد (ڈیلی اردو) اوگرا نے گیس صارفین پر اضافی 75 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کو ٹیرف پر نظرثانی کی درخواستوں پر بھیجے گئے فیصلےکے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس 120 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے اور سدرن کیلئے گیس 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی نادرن کے گیس صارفین پر اضافی 50 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ سوئی سدرن کے گیس صارفین پر اضافی 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل کی سربراہی میں اتھارٹی نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے اوگرا میں ٹیرف پر نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کیا ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے گیس ٹیرف میں مکمل اضافہ 27 ستمبر 2018 کو صارفین پر منتقل نہیں کیا تھا۔