پاکستان علما کونسل کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

لاہور (ڈیلی اردو) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، چیئرمین متحدہ علما بورڈ و پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی جانب سےسعودى عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب كے مختلف شہروں پر حملے قابلِ مذمت، قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول ہيں۔

حافظ طاہر محمود اشرفى نے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں حوثیوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اس حوالے سے سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ترجمان اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نے ڈرون فضا میں مار گرایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں