اسرائیلی جیل سے اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 6 قیدی فرار

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کی ایک ہائی سکیورٹی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے پیر کے دن بتایا کہ ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سے پانچ اسلامک جہاد نامی تحریک کے رکن ہیں جبکہ ایک فتح پارٹی سے وابستہ ایک جنگجو گروپ کا سابق کمانڈر ہے۔

یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں واقع گلباؤ نامی جیل میں رونما ہوا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں