تہران (ڈیلی اردو) ایران نے طالبان کی طرف سے پنجشیر وادی میں عسکری آپریشن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تہران کی طرف سے یہ مذمت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے اس وادی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجشیر سے موصول ہونے والی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی عمل داری کے بعد اہم شعیہ علاقائی طاقت ایران کی طرف سے پہلی مرتبہ طالبان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر وادی پنجشیر میں قومی مزاحمتی فرنٹ نے کہا ہے کہ اس کے فائٹرز اب بھی ’حکمت عملی کے حوالے سے اہم محاذوں‘ پر موجود ہیں اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔