طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کی اقوام متحدہ کے وفد سے اہم ملاقات

کابل (ڈیلی اردو) طالبان کے سیاسی امور کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کی اقوام متحدہ وفد سے ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد نے افغانستان میں درپیش مسائل پر مدد کا وعدہ کیا ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دنیا سے افغانستان کی مزید مدد کی اپیل کی۔

نائب امیر نے اقوام متحدہ مشن کو ہرقسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں