نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ایئرفورس کے اعلیٰ افسر کی ملازمت میں توسیع سے انکار کردیا، ایئرمارشل ہری کمار کی جگہ ایئر مارشل رگھوناتھ نمبیر تعینات،فیصلہ پاکستان کے سرپرائز کے بعد سامنے آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایئرمارشل سی ہری کمار کو ایسٹرن ایئر کمانڈ چیف کے عہدے پر مزید توسیع دینے سے انکار کردیا،انہیں جنوری 2017میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایئرمارشل ہری کمار کی جگہ ایئر مارشل رگھوناتھ نمبیرکو انڈین ایئر فورس کے ویسٹرن ایئرکمانڈ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دئیے گئے سرپرائز کے بعد سامنے آیا ہے جب پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ایئرکمانڈ کا
مرکزی دفتر نئی دہلی میں واقع ہےجو راجستھان میں واقعہ بکانر سے لے کر سیاچن گلیشیئر تک انڈین ایئر اسپیس کو دیکھتا ہے جبکہ انڈین ایئر فورس کی 40 فیصد ایئر بیسوں کا کنٹرول بھی اس کے پاس ہے۔