کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نئی کابینہ کے اعلان کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ میں ملک میں رہنے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کو اوپر لے جانے کے لئے سخت محنت کریں گے، اسلامی اصول اور شرعی قانون کو برقرار رکھا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ نے اپنی نئی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ شرعی قانون کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں نظام اور ملک کو مضبوط بنانے میں سب حصہ لیں گے اور ہم اپنے جنگ زدہ ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
افغان امیر نے کہا کہ امارت اسلامی کو کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نےعوام سے کہا کہ نئی قیادت پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گی، لوگوں کو ملک چھوڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔