غزہ سے راکٹ فائرنگ کے جواب میں اسرائیل کی حماس کیخلاف فضائی کارروائی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔

ہفتے کے دن بتایا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان فضائی حملوں میں غزہ میں جنگجوؤں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ جمعے کی رات اسرائیل پر راکٹ حملے کيے گئے تاہم ان ميں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حالیہ عرصے میں اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں