یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈوئچے ویلے) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کی سرحد پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، جس سے اس بات کے خدشات ہیں کہ خطے میں تشدد میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
قصف الطيران المروحي الاسرائيلي ساحل رفح جنوب قطاع غزة#Smoke billows following Israeli #airstrikes on #Rafah in the southern Gaza Strip on September 12, 2021. – Israel launched airstrikes against #Gaza, a source inside the enclave said. #afp pic.twitter.com/1mU5eR6Stv
— said khatib (@saidkhatib) September 12, 2021
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز غزہ پٹی کے علاقے سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغا تھا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔
For the 2nd time tonight, terrorists in Gaza fired rockets toward Israeli civilians.
The Iron Dome Aerial Defense System intercepted the rocket, protecting civilians yet again.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 12, 2021
اس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے علاقے میں بمباری کی ہے۔
Terrorists in Gaza fired rockets at Israel for the 3rd night in a row, endangering lives in Gaza and Israel.
In response, we struck 4 Hamas compounds used for military training, a weapons workshop & an entrance to an underground terrorist tunnel.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 13, 2021
اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں موجود عسکریت پسند اسرائیل میں گزشتہ تین دن سے رات کے وقت راکٹ فائر کرتے رہے تھے، اسی لیے جوابی کارروائی کے طور پر غزہ پر فضائی حملے کیے گئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات کو حماس سے تعلق رکھنے والے بعض عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے جس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا اس کے تہہ خانے میں راکٹ بنانے کا کارخانہ چل رہا تھا، ہتھیاروں کے ذخیرے کے ساتھ ہی حماس کا ایک ملٹری کیمپ بھی واقع تھا اور اس میں فوجی تربیت گاہ ہونے کے ساتھ ہی سرنگ بھی بن ہوئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے اپنے بیان کہا، ”اسرائیلی ڈیفنس فورس ایسی صورت حال قطعی نہیں برداشت کر سکتی جس میں، شدت پسند تنظیمیں اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائی کر سکیں۔”
اسرائیل اور فلسطین میں پھر کشیدگی بڑھ رہی ہے
فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تازہ کشیدگی اور جھڑپوں کے واقعات ایک ایسے وقت پیش آ رہے ہیں جب سخت سکیورٹی والی اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے چار فلسطینیوں کو پھر سے پکڑ لیا گیا ہے۔
حماس نے جمعے کے روز اس وقت بھی اسرائیل میں راکٹ فائر کیے تھے جب چھ میں سے دو قیدیوں کو پکڑا گیا تھا اور پھر جب سنیچر کو دو مزید مفرور قیدیوں کو پکڑا گیا اس وقت بھی راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اس دوران دو مزید مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے اسرائیل نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے ایسے کسی بھی حملے کے لیے وہ حماس کو ذمہ داری مانتا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات کے بعد یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کہیں فریقین کے درمیان جلد ہی دوبارہ کھل کر لڑائی نہ شروع ہو جائے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے بھی غزہ کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی تھی اور اس نے کہا تھا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے آتشی غباروں کے جواب میں کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اس برس مئی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان گیارہ دنوں تک جنگ ہوتی رہی تھی جو حالیہ برسوں میں فریقین کے جانب سے شدید ترین جنگ تھی۔ اس میں تقریباً ڈھائی سو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جب کہ بارہ اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔ مصر کی ثالثی سے دونوں میں جنگ بندی ہوئی تھی۔اس کے بعد بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان تشدد کے اکا دکا واقعات ہوتے رہے ہیں۔