عراق: دیالی میں داعش کے حملے میں 3 فوجی ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں داعش کے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق دیالی صوبے میں ہی داعش تنظیم کے ایک مسلح حملے میں تین عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ الطالعہ گاؤں میں پیش آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش کے عناصر نے العظیم کے علاقے میں بھی ایک چیک پوائنٹ پر چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔ کارروائی میں ایک عراقی فوجی زخمی ہو گیا۔

ادھر عراق کے صوبے دیالی میں ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

نیوز ایجنسی ’بغداد الیوم‘ کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ محمد الداینی کی گاڑی کو کار بم حملے کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیر کے روز بعقوبہ سے گزر رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں