احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کیلئے امریکی لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کر لیں، نیو یارک ٹائمز

نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایک لابنگ فرم رابرٹ سٹرائیک، یہ کام پرو بونو یا مفت میں کرتی ہے۔ کمپنی ایسی نوکریاں قبول کرتی ہے جو دوسرے لابنگ گروپ اکثر کرنے سے گریزاں ہوتے ہیں۔

احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا تھا۔

طالبان کے مخالفین کو کئی امریکی ریپبلیکنز کی حمایت حاصل ہے، لیکن صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغان خانہ جنگی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ انھیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے اور محمد حسن اخوند کی سربراہی میں نگران حکومت قائم کی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی ملک نے انھیں تسلیم نہیں کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں