14

کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل ساجد اقبال ہلاک

کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لورالائی میں جمعرات کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیوٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل ساجد اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1439567046107283456?s=19

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد مطابق واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ہلاک اہلکار کی لاش قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا.

پولیس اور سی ٹی ڈی افسران جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

پولیس اہلکار ساجد اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ محمد ظفر علی، ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد، ڈی سی کوہاٹ روشان محسود، ایس پی ایف آر پی ناصر خان، عسکری و سول حکام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

https://www.facebook.com/699282786805785/posts/4384684141598946/

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں کو شر پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں