عراق: اربعین میں زائرین پر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی انٹیلی جنس کے مطابق کل ہفتے کو علی الصبح کربلا کے زائرین کو نشانہ بنانے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ بابل صوبے کے شمال میں دو بارودی بیلٹیں اور ایک خودکش خودکش جیکٹ ضبط کر لیا گیا۔ یہ تمام اشیاء کربلا شہر کا رخ کرنے والے زائرین کو دھماکوں کا نشانہ بنانے کے واسطے تیار کی گئی تھیں۔

انٹیلی جنس کے مطابق وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کے لیے زائرین کے راستے کو محفوظ بنانے کے واسطے کوششیں جاری ہیں۔

اس سال 27 ستمبر کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شریک ہونے کے لئے پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں، جبکہ کربلا پہنچنے والے مقامی عراقیوں کی تعداد دسیوں لاکھ میں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں