ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے شہر پرم میں ایک اسلحہ بردار شخص کی فائرنگ سے حکام کے مطابق کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملہ آور پیر کی صبح پیدل ہی کیمپس پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔
طلبہ اور اساتذہ نے خود کو یونیورسٹی کی عمارت میں محصور کر لیا اور کچھ لوگوں کو کھڑکیوں سے کودتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں تاہم روسی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
روس کی سرکاری تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا۔
یہ واقعہ پرم سٹیٹ یونیورسٹی میں پیش آیا جو دارالحکومت ماسکو سے تقریباً 1300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
Terrifying! Students jump from windows to escape gunman at Russia’s Perm State University campus. Reports of students and teachers locking themselves in classrooms, state media says#Russia #shooting #viral #firing #Perm #university #Viral pic.twitter.com/9sYtyCT2Uf
— Earth42morrow (@Earth42morrow) September 20, 2021
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں طلبہ کو کیمپس کی عمارتوں کی کھڑکیوں سے اپنا سامان پھینکتے اور پھر کودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/rentvchannel/status/1439844137356955654?s=19
طلبہ کے کھڑکیوں سے کودنے کے اس منظر کور رشیئن ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔