ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں زیر تعمیر گرلز مڈل سکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلٹن آباد کالو پڑنگی میں نامعلوم دہشت گردوں نے گرلز مڈل سکول میں بارودی مواد سے دھماکہ کیا جس سے سکول کی دیواریں گر گئیں جبکہ ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ٹانک پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک کے مطابق دھماکے میں 5 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ماضی میں بھی قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکولوں کو تباہ کیا جاتا رہا ہے۔