اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران پانچ فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران کم از کم پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فلسطینی حماس کے عسکری ونگ کے رکن تھے اور مختلف مقامات پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں ہلاک ہوا جبکہ یروشلم میں تین فلسطینی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں سے جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت اللحم سے تین نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مغربی کنارے میں تصادم بھی ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں