پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی ملٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج نے ملک کے مشرقی ساحل کی جانب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ داغا ہے۔
#BREAKING North Korea tells UN it has 'right' to test weapons pic.twitter.com/ogWuGWSvLs
— AFP News Agency (@AFP) September 27, 2021
جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یہ بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔
شمالی کوریا کے سفیر کم سانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کے ملک کو قانونی دفاع کے حق سے کوئی بھی محروم نہیں رکھ سکتا اور یہ کہ ان کے ملک کو میزائل تجربات کرنے کا حق حاصل ہے۔