میکسیکو (ڈیلی اردو) امریکا کے بعد میکسیکو نے بھی ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے۔
میکسیکو کے جنوب مشرقی شہر ویلاہرموسا سے پہلی پرواز 70 افراد کو لے کر ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ آؤ پرنس پہنچی۔ ان میں 13 کم عمر افراد بھی شامل تھے۔
میکسیکو کے امیگریشن حکام کے مطابق انسانی بنیادوں پر یہ رضاکارانہ واپسی ہیٹی کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد عمل میں آئی۔ اس وقت قریب 15 ہزار تارکین وطن امریکا میں داخلے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر جمع ہیں۔ ان میں زیادہ تر ہیٹی کے باشندے ہیں۔