اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں معروف سکھ حکیم کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف سکھ حکیم سنت رام سنگھ کو ہلاک کردیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1443566486375723016?s=19
گولڈ میڈلسٹ حکیم ستنام سنگھ عرصے سے پشاور میں حکمت کی دکان کر رہے تھے، پولیس کے مطابق مقتول سکھ حکیم کو چار گولیاں ماری گئیں۔ بعض ذرائع اسے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات قرار دے رہے ہیں۔
قتل و غارت کا سلسلہ و قصہ ایک مرتبہ پھر شروع ھو گیا۔چارسدہ روڈ پر سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کا قتل کردیاگیا پشاور میں اس سے پہلے بھی 10 سکھوں کو ٹارگٹ کیا گیاایسے تمام دھشتگردی کے واقعات کی ھم بھرپور مذمت کرتے ہیں قاتلوں کی گرفتاری و سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔#سردار_ستنام_سنگھ pic.twitter.com/Q5bzU5V9vi
— Radesh Singh Tony (@aoepoeRadesh) September 30, 2021
واردات کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔