نیب نے سراج درانی کے بنک لاکر سے کئی کلو سونا، بھارتی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی

کراچی (ڈیلی اردو) نیب نے نجی بنک میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بنک میں کارروائی کی لاکرز سے کئی کلو سونا اور بڑی تعداد میں بھارتی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس میں ڈالرز اور پونڈز شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق یہ لاکرز اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے تھے نیز لاکرز توڑنے کی کاروائی مجسٹریٹ کے ہمراہ کی گئی۔ تلاشی کا یہ عمل عدالت کی اجازت کے بعد کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق تین لاکرز سے ریال، درہم، ڈالر سمیت بھاری رقم برآمد کی گئی ہے۔ جس کی پاکستانی روپے کے حساب سے مالیت 10 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

نیب کی ٹیم نے تمام سامان اپنے قبضے میں لے لیا لاکرز میں موجود تمام کاغذات کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے 20 فروری کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر سرکاری فنڈز میں خرد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں