12

پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونیوالے تمام 8 میچز کراچی میں ہونگے: احسان مانی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونیوالے تمام 8 میچز کراچی میں کرانے کی تصدیق کر دی ہے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز سمیت متعلقہ باڈیز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

لاہور میں میچز کے شائقین کی طرف سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس کردیں گے ، ٹکٹوں کی رقم ری فنڈ کرنے کا عمل 6 مارچ سے شروع ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کرنے پر بھی غور کیا گیا، قومی ٹیم کے یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے باعث میچز انہی تاریخوں میں شیڈول ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں، کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر لاہور میں پی ایس ایل کے میچ نہ ہونا افسوسناک ہے۔

میچ منتقلی کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے دیر سے کھلنے کی وجہ سے کراچی میں میچ شیڈول کئے گئے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا ،تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد میچ منتقل کئے۔

پی ایس ایل میچز کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7 مارچ کو شروع ہونے والے میچز کا اب 9 مارچ سے آغاز ہو گااوراب پہلا میچ 9مارچ کو لاہوراوراسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں