شمالی وزیرستان میں نامعلوم نقاب پوشوں نے ایک شخص کو مسجد سے نکال کر ذبح کردیا

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم نقاب پوشوں نے ایک شخص کو ذبح کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو تحصیل دتہ خیل کے علاقے برمند میں نامعلوم نقاب پوشوں نے مقامی مسجد میں گھس کر پہلے تمام نمازیوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا جس کے بعد عید مرجان ولد گلا خان نامی شخص کو مسجد سے نکال کر ذبح کر دیا۔

شمالی وزیرستان میں سال 2018 کے بعد سے اب تک 450 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کردیا گیا ہے جبکہ رواں سال بھی ٹارگٹ کلنگ کے پچاس سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں