ٹریپولی(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے 16 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ٹویٹ میں بتا یا کہ پیر کی شام ٹریپولی بحریہ کے اڈے پر 2 کشتیاں پہنچیں تو 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
187 زندہ بچ جانے والے افراد کو امداد فراہم کی گئی ، کچھ لوگوں کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور بین الاقوامی امدادی کمیٹی کی جانب سے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا کہ مسافر زوارا اور الخموس (مغربی لیبیا) سے ایک رات پہلے روانہ ہوئے تھے۔
عدم تحفظ اور انتشار کی وجہ سے لیبیا 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کے زوال کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے اور ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے لیبیا سے یورپی ساحلوں تک جاتے ہیں جن میں سے کئی راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال اب تک کل26ہزار 314 غیر قانونی تارکین وطن بشمول خواتین اور بچوں کو بچایا اور لیبیا واپس لایا گیا ہے جبکہ وسطی بحرالکاہل کے راستے پرلیبیاکے ساحل سے دور474 افراد ہلاک اور 689 لاپتہ ہو گئے ہیں۔