سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 5 فرار

ملتان (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک شدگان میں منظور احمد اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں، ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، وہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک دہشت گرد منظور کو حراست میں لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا تو لاہور وہاں پناہ لیے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن میں ملزمان کے ٹھکانے سے ٹیم کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی ملا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں